رپورٹ کے مطابق قطر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی بحال کرانے اور دونوں ممالک کے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کروانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایکسیوس کے مطابق قطر کی کوشش ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات کو سفارتی ذرائع سے کم کیا جائے اور دونوں فریق مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔اس سلسلے میں ایرانی اور قطری حکام کے درمیان حالیہ ہفتوں میں متعدد ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں، تاہم اب تک کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا فیصلہ نئے سال تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کیلئے امریکی صدر پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ایسے حالات میں قطر کی سفارتی کوششوں کو امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔