کراچی: شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بعض علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی پھوار متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگست کے مہینے میں کراچی کا موسم جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اگست کے دوران کراچی میں مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا امکان نہیں ہے۔دوسری جانب، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ساحلی علاقوں اور ضلع تھر پارکر میں کہیں کہیں بوندا باندی کی توقع ہے۔
