بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے کی کمی سے 6 ہزار 578 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 279 روپے کی کمی سے 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔