حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کا انعقاد 3 اکتوبر 2026ء کو ہوگا

اسلام آباد، 2 اکتوبر 2026ء: حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کا اجلاس بروز ہفتہ، 3 اکتوبر 2026ء کو دوپہر 2 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں منعقد ہوگا۔مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکیورٹی کے خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ اجلاس کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔تمام متعلقہ میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ کل مذاکرات کی کوریج کے لیے کیمرہ مینوں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں انٹری پبلک انٹری گیٹ سے ہوگی۔ کیمرہ مینوں کو صرف گیٹ نمبر 1 کے باہر قائم میڈیا سینٹر تک آنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت صرف ان صحافی حضرات کو ہوگی جن کے پاس قومی اسمبلی پریس گیلری کارڈ موجود ہو گا۔کیمرہ مینوں سے درخواست ہے کہ اپنے ادارے کا کارڈ اور شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔ تمام میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ سیکیورٹی انتظامات اور ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں اور کوریج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

16 − thirteen =