ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے، حکومت کے رابطے پر پہلی شرط بانی سے ملاقات ہونی چاہیے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغاز کرسکتی ہے، اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔
