وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب بھر میں انسدادِ آلودگی آپریشن مزید تیز، مقامی آلودگی کے ذرائع کے خلاف مسلسل فیلڈ انفورسمنٹ پنجاب حکومت کا سموگ کے خلاف ایکشن پلان جاری، ڈرون اسکواڈ، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کی 24 گھنٹے نگرانی، خلاف ورزی پر فوری کارروائی لاہور کے 15 اہم مقامات پر سموگ گنز متحرک، گردوغبار کے تدارک اور ایئر کوالٹی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں، چوکوں اور حساس مقامات پر پانی کا چھڑکاؤ جاری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف واضح ایکشن، گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 288 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن، 3 یونٹس سیل، 8 لاکھ روپے جرمانہ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی سخت کارروائی، 429 بھٹوں کی انسپیکشن، 6 بھٹے مسمار، 7 سیل، 9 کے خلاف ایف آئی آرز، 9 لاکھ روپے جرمانہغیر معیاری پلاسٹک کے خلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاؤن جاری، 257 مقامات کی انسپیکشن، 7 سیل، 991 کلوگرام پلاسٹک ضبط، 90 ہزار روپے جرمانہ-باربی کیو اور کمرشل کچنز میں دھوئیں کے اخراج پر کڑی نظر، 155 مقامات کی چیکنگ، 69 مقامات پر سکشن ہڈز نصب، 18 مقامات سیل-پنجاب میں آلودگی کے خلاف کارروائی کے ساتھ عملی حل بھی جاری، صنعتی، کمرشل اور تعمیراتی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی دھول اور دھوئیں کی روک تھام کے اقدامات مزید مؤثر-دھان کی باقیات جلانے کے بجائے مفید استعمال کی جانب کسانوں کا رجحان بڑھنے لگا، بیلر مشینوں کے ذریعے رائس اسٹرا اکٹھا کرکے چارے کے طور پر استعمال کا عمل تیز-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فصلوں کی باقیات کو جلانے کے بجائے معاشی طور پر مفید بنانے کا ماڈل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، کسانوں کو متبادل سہولت فراہم-پنجاب میں دھان کی کٹائی کا عمل تیز، اب تک 10 لاکھ 87 ہزار 21 ایکڑ رقبے پر کٹائی مکمل، مجموعی رقبے کا 17 فیصد کور-گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 1 لاکھ 609 ایکڑ رقبے پر دھان کی کٹائی مکمل، جدید زرعی مشینری کے ذریعے ہارویسٹنگ آپریشن میں تیزی-پنجاب بھر میں 187 بیلر مشینیں فعال، اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 729 ایکڑ رقبے سے رائس اسٹرا اکٹھا کیا جا چکا-دھان کی باقیات کے مؤثر انتظام کے لیے کسانوں کو 10000سے زائدسپر سیڈرز فراہم، فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے ماحول دوست زرعی طریقوں کو فروغ-کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے 4 لاکھ 62 ہزار 505 وارننگ نوٹسز جاری، آگاہی، سہولت اور انفورسمنٹ تینوں محاذوں پر کارروائیاں جاری-گزشتہ 24 گھنٹے میں فصلوں کی باقیات جلانے کے 37 واقعات رپورٹ، 15 ایف آئی آرز درج اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ عائد، خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس-کسانوں سے براہِ راست رابطوں اور بھرپور آگاہی مہم کے مثبت نتائج، کئی علاقوں میں رائس اسٹرا جلانے کے بجائے چارے کے طور پر محفوظ کرنے کا رجحان نمایاں- مریم نوازشریف سموگ کو صرف ایک موسم کا مسئلہ نہیں بلکہ ماحول، صحت اور معیشت سے جڑا چیلنج سمجھ کر مستقل اور جامع اقدامات کر رہی ہے-آلودگی کے خلاف حکومت کے ساتھ عوام، کسان، صنعتکار اور کاروباری طبقہ بھی اپنا کردار ادا کریں، اجتماعی کوششوں سے ہی صاف ہوا کا ہدف حاصل ہوگا-سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب