وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں صفائی کیلئے جامع مائیکرو پلان طلب کر لیا-وزیراعلی مریم نواز کی ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کی ہدایت -ستھرا پنجاب کی نادہندہ کمپنی سے ورکرز کے واجبات ریکور کرنے پر اتفاق -کنٹریکٹرز کے زمہ واجبات کی سزا ستھرا پنجاب کی ورکرز کو دینے کی اجازت نہیں دینگے ۔ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے قانونی راستہ نکالا جائے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اگلے ہفتے تک صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب کی مکمل پراگریس رپورٹ مانگ لی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ایک ہفتے کے اندر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور مشینری پوری کرنے کا ہدف-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کام نہ کرنے والی کمپنیوں کو فارغ کرنے کا حکم -ناکارہ پرائیویٹ کمپنیوں کو فارغ کرکے ایک ہفتے میں سلف آپریشن فعال کرنے کی ہدایت-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات کی ادائیگی کا حکم -پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم نافذ کرنے کیلئے سات دن کی ڈیڈ لائن- ہر تحصیل میں ستھرا پنجاب ہیومن ریسورس، بیٹ مشینری اور فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ طلب-ہر تحصیل میں 80 فیصد سے کم کارکردگی پر ستھرا پنجاب کمپنیوں کو وارننگ اور 50 فیصد سے کم پر فارغ کرنے کی ہدایت-دیہی علاقوں میں کم از کم متبادل ایام میں صفائی یقینی بنانے کا حکم -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی دیہات میں صفائی کرنے اور کچرے کے ڈھیر اٹھانے کی ہدایت-ہر تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ستھر پنجاب انچارج صفائی نہ ہونے پر ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئے خصوصی ایپ متعارف کرانے کی تجویز کا جائزہ-پنجاب کے ہر ڈویژن میں اینٹی لٹرننگ سکواڈ متحرک، 264000 وزٹ کیے گئے۔ڈویژن میں اینٹی لٹرننگ سکواڈ نے صفائی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کیں اور آگاہی دی۔ میٹنگ میں ویسٹ کلیکشن اینڈ ٹرانسپورٹ فلو سسٹم کا جائزہ-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ، مکمل جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال کی رپورٹ چیک کی-ضلع چکوال میں صفائی کی بہتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات اور پوری ٹیم کو شاباش-