سیوریج صفائی کے دوران پیش آنے والے حادثات کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے جامع ایس او پیز کی منظوری دے دیوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی منظوری سے سینیٹری ورکرز کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات لازم قرارایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب افتخار علی سہو کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے جامع حفاظتی ایس او پیز تیار کیےسیوریج صفائی کے دوران حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگاگیسوں کی جانچ کے بغیر مین ہول کھولنے یا اس کے قریب جانے پر پابندی عائدزہریلی گیسوں اور آکسیجن کی سطح چیک کیے بغیر مین ہول میں داخلہ ممنوع قرارمکمل حفاظتی لباس اور آلات کے بغیر کسی سینیٹری ورکر کو کام کی اجازت نہیں ہوگی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کام کی جگہ پر حفاظتی رکاوٹیں، وارننگ بورڈز اور ٹریفک سائنز لگانا لازم ہونگے:جیٹنگ اور سکشن مشینری صرف تربیت یافتہ آپریٹرز استعمال کریں گے: ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب سینیٹری سپروائزر کی موجودگی کے بغیر سیوریج سے گاد نکالنے کا آپریشن نہیں ہوگا:امین ہول میں داخلے کے لیے پیشگی منظوری اور پرمٹ ٹو ورک سسٹم لہنگامی صورتحال میں حفاظتی آلات کے بغیر کسی شخص کو بند جگہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی:سیوریج آپریشن کے دوران ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کو فوری اطلاع دینا لازمی قرارسینیٹری ورکرز کو حفاظتی اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی:سینیٹری ورکرز کی حفاظت کے لیے وقتاً فوقتاً فرضی ہنگامی مشقیں کرانے کی ہدایت