پارلیمان لیوی مقرر کرنے کا اختیار حکومت سے واپس لینے کے لیے قانون سازی کرے،پارلیمنٹ نے لیوی کی حد مقرر کرنے کا اختیار حکومت کو دے کر اپنے آئینی کردار کو کمزور کیا،عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کیا جائے،خیبر پختونخوا میں آئینی اور جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے تمام جماعتیں متحد ہوں،خیبر پختونخوا میں پہلے ہی غیر یقینی صورت حال موجود ہے ، گورنر راج اور 12اضلاع میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ سے سیاسی بحران مزید گہرا ہو سکتا ہےخیبر پختونخوا میں آئین ، قانون اور جمہوری اصولوں کے مطابق مسائل حل کیے جائیں،پٹرولیم لیوی کے خاتمے، مہنگائی میں کمی اور جمہوری نظام کے تحفظ کیلئے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر متحد ہوں، پٹرولیم لیوی سے خوراک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور صنعت متاثر ہو رہی ہے، غیر ضروری حکومتی اخراجات اور مالیاتی بے ضابطگیاں ختم کر کے پٹرولیم لیوی کی کمی پوری کی جا سکتی ہے،