ایم ڈی کیٹ کے تمام سوالیہ پرچے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کو پنجاب میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے تمام سوالیہ پرچے اپنی ویب سائٹ پر فوری اپ لوڈ کرنے اور داخلوں کا عمل مکمل ہونے تک دستیاب رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ امیدواروں کو سوالیہ پرچوں پر اعتراضات اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ سوالیہ پرچے امیدواروں سے واپس لینے کی مناسب وجوہات پیش نہیں کی گئیں اور سرکاری اداروں کو قانونی و آئینی تقاضوں کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ درخواست گزار نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے امتحان کے بعد سوالیہ پرچے واپس لینے کی ہدایات اور انہیں ویب سائٹ پر دستیاب نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت کے مطابق یہ حکم صرف پنجاب میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026 کے سوالیہ پرچوں پر لاگو ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

4 + nine =