وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت امن وامان پرخصوصی اجلاس

آرپی اوز اور ڈی پی اوز کی ویڈیو لنک پر شرکت، ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سے متعلق امن وامان پر تفصیلی بریفنگ -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عورتوں اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی-عورتوں اور بچوں کیخلاف جرائم سمیت امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری کیلئے چار ہفتوں کی مہلت-امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری نہ آنے پر متعلقہ پولیس افسرکوہٹانے کی وارننگ-پولیس کو تمام اضلاع بالخصوص صوبائی سرحدی علاقوں سے گندم کی سمگلنگ روکنے کی ہدایت- پولیس میں انسدادرشوت ستانی مہم اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹریفک مینجمنٹ پر اظہار عدم اعتماد، اوور سپیڈنگ پر یقینی کارروائی کی ہدایت-پولیس کو صوبہ بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی اور برآمدگی کا حکم -کیمرے والی عینک سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبہ بھر میں پولیس پٹرولنگ کا حکم -پولیس افسران کو تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے پاس خود پہنچنے کی ہدایت-لاہور میں ڈولفن کو پٹرولنگ کیلئے بائیکس اور دیگر سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راولپنڈی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال پر اظہار تشویش-تمام آرپی اوز کو ہر قسم کے جرائم پر ویکلی میٹنگ کا حکم، متعلقہ ڈی پی اوز کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کابھی حکم -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان واقعہ سمیت ہر سنگین جرم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی-آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں کمی کا رجحان۔لاہور میں جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر 41 فیصد کمی۔ڈیرہ غازی خان ریجن میں مجموعی طور پرجرائم میں 16 فیصد کمی-کوٹ ادو ضلع میں 27 فیصد، راجن پور میں 7 فیصد، لیہ میں 25، ڈیرہ غازی ضلع میں 9 فیصد اور مظفر گڑھ میں 25 فیصد کمی۔ بہاولپور ریجن میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں 52 فیصد جبکہ ضلع رحیم یار خان میں 50 فیصد کمی۔شیخوپورہ ریجن کے جرائم میں 32 فیصد کمی، ضلع قصور میں 32 فیصد، ننکانہ 19فیصد، شیخوپورہ ضلع میں 31 فیصد کمی۔ ملتان ریجن کے جرائم میں مجموعی طور پر 47 فیصد کمی آئی۔ ضلع وہاڑی میں 50 فیصد، لودھراں میں 30 فیصد، خانیوال میں 40 فیصد، ملتان میں 49 فیصد کمی آئی۔ راولپنڈی ریجن کے جرائم میں مجموعی طورپر 36 فیصد کمی آئی۔ ضلع راولپنڈی کے جرائم میں 42 فیصد، جہلم 38 فیصد، اٹک 9 فیصد، چکوال10 فیصد اور مری میں 17 فیصد کمی آئی۔ ساہیوال ریجن کے جرائم میں مجموعی طور پر 42فیصد کمی آئی۔ ضلع اوکاڑہ کے جرائم میں 45 فیصد، ضلع ساہیوال 39 فیصد، اور ضلع پاکپتن میں 43 فیصد کمی آئی۔ گوجرانوالہ ریجن میں مجموعی طور 67 فیصد کمی آئی۔ضلع سیالکوٹ کے جرائم میں 57 فیصد، نارووال میں 54 فیصد اور ضلع گوجرانوالہ میں 73 فیصد کمی۔ گجرات ریجن میں جرائم میں 58 فیصد کمی، وزیرآباد ضلع 67 فیصد، منڈی بہاؤالدین 51 فیصد، گجرات56 فیصد، حافظ آباد میں 55 فیصد کمی۔ موبائل پولیس اسٹیشن پراجیکٹ سے شہری مستفید، مجموعی طور پر 9702 سروسزکا اجراء۔ پنجاب میں بدمعاشی کلچر برداشت نہیں ہوگا، معافی نہیں دیں گے۔ منشیات کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائی یقینی بنائی جائے۔ جرائم کے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی اور نیٹ ورک توڑنے کیلئے بھرپوراقدامات کیے جائیں۔صوبہ بھر میں ہرجگہ پٹرولنگ نظر آنی چاہیے تاکہ جرائم پیشہ افراد میں قانون کا خوف پیدا ہو۔ ہجوم سے نمٹنے کیلئے مخصوص آر ایم سی پولیس فورس کی مستقل کیپسٹی بلڈنگ جاری رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مجوزہ دھرنے کے دوران بہترین ڈیوٹی پر آرایم سی کو سراہا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈیوٹی کےدوران جاں بحق پولیس اہلکاروں کیلئے خراج عقیدت-جاں بحق پولیس افسروں کے اہل خانہ کیلئے تاحیات تنخواہ اور پیکج دینے کی ہدایت-

اپنا تبصرہ لکھیں

15 − 8 =