ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا تعلق جاگیردارانہ نظام سے نہیں، ہم موروثی سیاست کی پیداوار نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارا کام کاروبار کرنا ہے بلکہ ہمارا کام سیاست کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کو تجارت نہیں بلکہ خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، پاکستان میں حکمران ایک مخصوص طبقے کا نام ہے اور ہمارا اس طبقے سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا مقابلہ ایسی سوچ سے ہے جو تعلیم کی مخالف ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ بجلی غریبوں کے گھروں سے نکل کر امیروں کے گھروں میں جاتی ہے، جبکہ کے الیکٹرک کی بجلی غریبوں کے گھروں تک نہیں پہنچ پاتی۔