کراچی:کورنگی ضیاء کالونی میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کےعلاقےضیاءکالونی وفا مسجد کے قریب کرسچن محلے میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے مبینہ چورکوبدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے زخمی مبینہ چورکوحراست میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔مبینہ چورکی شناخت رحمان رضا ولد رزاق احمد کے نام سے کی گئی ،ایس ایچ او کورنگی فرازکے مطابق مبینہ چورایک گھر میں پانی کی موٹرچوری کرنے کے لئے داخل ہوا اور اوزار کی مدد سے پانی کی موٹرکھول رہا تھا کہ گھر کے میں آواز سن کر جھاگ گئے اورمکینوں نے مبینہ چورکوپکڑنے کی کوشش کی تومبینہ چورنے پانے کی مدد سے مکینوں پرحملہ کرکےانہیں شدید زخمی کردیا۔اس دوران شورشرابہ سن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے اورعلاقہ مکینوں نے مبینہ چورکوپکڑکربدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے زخمی مبینہ چور کوحراست میں لیکر اسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

9 + eighteen =