این ای او سی کے مطابق سندھ کے اضلاع عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص اور سجاول کے بعض علاقوں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہے جس کے پیش نظر صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔سندھ کے علاوہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور ضلع واشک کے بعض علاقوں میں بھی خشک سالی کی صورتحال کا سامنا ہے۔این ای او سی کے مطابق معمول سے کم بارشیں، طویل خشک موسم، درجہ حرارت میں اضافہ اور مون سون بارشوں کے معمول میں تبدیلی خشک سالی کی اہم وجوہات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 تا 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث پانی کی کمی سے زرعی سرگرمیاں اور فصلوں کی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے۔این ای او سی کے مطابق سندھ کے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کی پیداوار متاثر ہو رہی ہیں جس سے غذائی عدم تحفظ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کوآبی وسائل کے مؤثر استعمال اور متاثرہ زرعی و دیہی آبادی کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ محکموں کی ہدایات پر عمل کریں اورضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔