9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کا حجم 1100 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد اس لیوی کے ذریعے عوام سے ٹیکس (لیوی) جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب اسی عرصے میں پٹرولیم مصنوعات پر نافذ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی تقریباً 47 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت نے پٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی اربوں روپے جمع کر لئے ہیں، جو عوام پر بھاری بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

7 − 2 =