کراچی کنگز کی 119رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز کی 119رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کے آغاز پر اوپنرز شان مسعود اور ٹم سیفرٹ کریز پر آئے جنہوں نے پہلے اوور کی چوتھی بال تک 13 رنز بنائے تھے کہ کپتان شان مسعود نے محمد عامر کی بال پر سرفراز احمد کو کیچ پکڑا دیا اور پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد ٹم سیفرٹ کا ساتھ دینے کیلئے کریز پر جیمز ونس آئے اورباؤلر حسین کی گیند پر محمد حسنین کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ ان کے بعد شعیب ملک کریز پر موجود ہیں جنہوں نے ٹم سیفرٹ کی شراکت داری میں 11 اوورز کے اختتام تک 82رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں