3 اہم سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب

چیئرمین پی سی بی) محسن نقوی نے آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 اہم سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا، جس کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔ سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا جبکہ دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں