پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میچ کے آغاز پر اوپنرز صائم ایوب اور بابر اعظم کریز پر آئے جنہوں نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد چوتھے اوور میں سکور 45 تک پہنچا دیا تاہم اسی دوران سہیل خان کی گیند پر صائم کیچ دے بیٹھے جو ابرار احمد نے پکڑا، ان کے بعد محمد حارث کریز پر بابر کا ساتھ دینے آئے تاہم وہ 20 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ بابر کو 53 رنز پر حسین نے ایل بی ڈبلیو کیا، حسیب اللہ 6 گیندوں پر 6 رنز ہی بنا سکے،کوہلر کیڈمور اور رووومین پاؤل کریز پر موجود ہیں جنہوں نے 13 اوورز کے اختتام پر140 رنز بنا لئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل میچز دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں