ثانیہ مرزا کا نیا ٹرن، سیاسی میدان میں اترنے کیلئے تیار، اہم پارٹی نے انتخابی ٹکٹ دینے پر غور شروع کر دیا

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو سیاسی جماعت کانگریس نے انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹ دینے پر غور شروع کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں اترنے کیلئے تیار ہیں، کانگریسی رہنما اظہر الدین نے ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کیا ہے، وہ آئندہ لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کی طرف سے حیدرآباد میں الیکشن لڑیں گی۔بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی کے مدمقابل کانگریس کی جانب سے میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں