قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی آج کرکٹرز سے ملاقات، کپتانی پر بھی بات چیت متوقع

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز آج کاکول میں ٹریننگ کرنیوالے کرکٹرز سے ملاقات کریں گے جس کے دوران کپتانی پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کاکول جا رہے ہیں جہاں وہ کرکٹرز سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ سلیکٹرز بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے بھی ملیں گے جس کے دوران کپتانی کے معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر کپتان کا انتخاب سلیکٹرز کی ذمہ داری ٹھہری ہے تاہم وہ شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے معاملے پر تقسیم شدہ رائے رکھتے ہیں اور کسی ایک فیصلے پر متفق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں