عالمی فٹبال کی بہتری کیلئے اربوں ڈالر کا منصوبہ، نئی کمپنی کے قیام پر غور

لاہور:(ویب ڈیسک)عالمی فٹبال کی ترقی اور بڑے ٹورنامنٹس کے لیے 20 ارب ڈالر کی فنڈنگ کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے ایک نئی کمپنی بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق عالمی فٹبال کے فروغ کے لیے مالی وسائل بڑھانے کا ایک بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف ذرائع سے اربوں ڈالر جمع کیے جانے کی تجویز ہے۔منصوبے کے مطابق نئی کمپنی قائم کی جا سکتی ہے جو ورلڈ کپ سمیت دیگر بین الاقوامی فٹبال مقابلوں سے متعلق معاملات دیکھے گی۔ کمپنی کے منافع کو عالمی سطح پر فٹبال کے بنیادی ڈھانچے، ترقیاتی منصوبوں اور کھیل کے فروغ پر خرچ کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اقلیتی حصص فروخت کر کے 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ رکن ممالک کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈنگ کو 80 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 2 کروڑ ڈالر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔تاہم اس منصوبے پر عملدرآمد عالمی فٹبال فیڈریشن کے رکن ممالک کی اکثریت اور فیفا کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ منظوری ملنے کی صورت میں یہ اقدام عالمی فٹبال کی مالی اور انتظامی ساخت میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

4 × 5 =