اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی اور جرمانہ عائد

واضح رہے کہ تین ہفتے قبل کرسٹیانو رونالڈو کوچ سے اختلافات کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو رواں ماہ ڈنمارک کے خلاف نیشنز لیگ میچ سے قبل کوپن ہیگن میں قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ جبکہ اس سے قبل ناروے کے خلاف میچ میں انہیں میدان میں اتارنے کے بجائے متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا۔رونالڈو نے الزام لگایا تھا کہ کوچ جارجے جیسس نے ان کے کھیل سے متعلق دو مرتبہ اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ تاہم کوچ نے کسی معاہدے کی تردید کی تھی، البتہ پرتگال کی 2-1 سے کامیابی کے بعد رونالڈو کی ٹیم میں واپسی کا امکان بھی مسترد نہیں کیا تھا۔پرتگال فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کونسل کے مطابق رونالڈو نے جان بوجھ کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ اور اس معاملے میں کارروائی 9 اکتوبر کو شروع کی گئی تھی، جبکہ متعلقہ واقعے کی رپورٹ دو روز قبل سامنے آئی تھی۔فیڈریشن کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ 30 روزہ پابندی کن میچوں یا سرگرمیوں پر لاگو ہوگی اور آیا عارضی پابندی کے تحت پہلے گزارا گیا وقت بھی اس میں شمار کیا جائے گا یا نہیں۔واضح رہے کہ رونالڈو ناروے کے خلاف میچ کے بعد شائقین کا شکریہ ادا نہ کرنے اور ساتھی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر کیمپ سے جانے پر معذرت کرچکے ہیں۔ اور انہوں نے سزا پوری کرنے کے بعد قومی ٹیم کے لیے دستیابی کا بھی اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

seven − two =