منشیات فروشوں اور چور ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں,5 ملزمان کو حراست میں لے لی

میرپورخاص ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں اور چور ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کر کے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا اس حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص عدیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا
وی او
نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی میرپورخاص عدیل میمن کی ہدایات پر ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں اور چوروں ڈکیتوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں کرتے ہوئے 19 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک ٹرک، گٹکے میں استعمال ہونے والا ہزاروں کلو گرام خام مال، 216 شراب کی بوتلیں، 9 موبائل فون برآمد کر کے 5 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ 40 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو بھی گرفتار کیا، اس حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، جرائم کے خلاف کام کرنا میرے فرائض میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ چند روز میں پولیس کی کاردگی سب پر عیاں ہے، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں ان چن دونوں میں واقع کمی آئی ہے اور اس کے لیے تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز شاباشی کے مستحق ہیں، ہم نے موبائل فونز اور چند بائکس انکے مالکان کے حوالے کر دی ہیں باقی بھی شناخت کے بعد انشاء اللہ انکے حوالے کر دی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں