چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر گوجرانوالہ اور اس کی تحصیلوں میں عدالتی مراکز کی بہتری کے متعدد منصوبے مکمل کر لیے گئے، جن میں خواتین وکلا کے لیے لیڈیز بار رومز، خواتین عدالتی عملے کے لیے کامن رومز، خواتین سائلین کے لیے ویٹنگ ایریاز، فیملی میٹنگ و وزیٹیشن رومز، ای لائبریریاں اور عدالتوں و دفاتر کی سولرائزیشن شامل ہیں۔ گوجرانوالہ، وزیرآباد، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں میں مکمل ہونے والے ان منصوبوں کا مقصد خواتین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا، قانونی تحقیق کے لیے جدید وسائل مہیا کرنا اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جسٹس سید شہباز رضوی کے ہمراہ منصوبوں کا افتتاح کیا، جبکہ گوجرانوالہ کی وکلا تنظیموں نے ان اقدامات کو سراہا۔
