ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سی ای او کی منظوری کے باوجود جی ٹو جی بنیادوں پر ضروری پرزوں کی خریداری نہیں کی گئی۔حنیف عباسی نے سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کے لیے چیئرمین ریلوے کو ہدایات جاری کر دیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز نے ایک ہزار 326 کوچز کے ہیلتھ اینالیسز مکمل کر لیے ہیں جبکہ سسٹم سے ڈمی کوچز نکال دی گئی ہیں، ڈمی کوچز کو دوبارہ سسٹم میں شامل کرنے پر سزا دی جائے گی۔اجلاس میں جرمن کوچز کو ریفربش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

2 × 2 =