پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز ختم، 434 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا مشکلات کا شکار

کامیندو مینڈس 40 اور دھننجایا ڈی سلوا 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ دنیش چندیمل ایک اور پاسندو سوریابندارا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دوسرے روز کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے فوری بعد سعود شکیل 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، رضا اللہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیاپاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابراعظم نے 50 رنز بنائے، اذان اویس نے 30، سلمان علی آغا نے 16 رنز سکور کئے۔سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو اور مدوشاندا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لہرو کمارا، میلان رتھنایاکا سمیت سونال کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔اکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، اسٹمپس پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے طیب عارف اور محمد طہٰ نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں، دونوں بالترتیب 57 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 50 اور اذان اویس نے 30 رنز بنائے، سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، اس دوران مجموعی طور پر 67 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

four × one =