انڈر 19 ایشیا کپ: نیپال کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

عمان کے الامیرات کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر علی رضا کی جگہ محمد حذیفہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔علی رضا اب انجری کا شکار ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔گروپ اے سے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہے جبکہ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان 6 اور سری لنکا 4 کے پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

twenty − nineteen =