پیٹ درد سے تڑپتے شخص کا آپریشن کیا گیا تو گھریلو استعمال کی اشیا ءاتنی تعداد میں برآمد ہوئیں کہ ڈاکٹر ہکابکا رہ گئے

بھارت میں ایک شخص کا آپریشن کیا گیا تو اس کے پیٹ سے گھریلو استعمال کی ڈیڑھ سو سے زائد اشیا ءبرآمد ہوئیں۔نجی ٹی وی” کے مطابق بھارتی شہر موگا کے ہسپتال میں 40 سالہ شخص کو لایا گیا جس کو بخار اور پیٹ میں شدید درد تھا، ڈاکٹروں نے پیٹ درد اور بخار کی دوا دی تو کوئی فرق نہ پڑا۔ ٹیسٹ اور ایکسرے کروائے گئے تو ڈاکٹروں پر حیران کن انکشاف ہوا کہ اس کےپیٹ میں گھریلو استعمال کی کئی اشیا ءموجود تھیں۔ڈاکٹروں نے انوکھے مریض کا 3 گھنٹے طویل آپریشن کر کے اشیا نکال کر گنیں تو وہ 150 سے بھی زیادہ تھیں، ان اشیا ءمیں زپ ہک، ایئرفون، نٹ، بٹن، رسیوں کے چھوٹے ٹکڑے اور دیگر الا بلا موجود تھا۔آپریشن کے چند گھنٹوں بعد مریض دم توڑ گیا، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پیٹ میں موجود دھاتی اور دیگر اشیا ءسے انفیکشن بہت زیادہ پھیل چکا تھا۔ مشتبہ ذہنی مریض نے شائد پیٹ کو الماری سمجھ لیا تھا جو مختلف چیزیں وہاں سٹور کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں