سوزوکی موٹرکمپنی کی پاکستان میں پیداوار بند ہونے کے باوجود مہران کی مقبولیت اور قیمتوں میں اضافہ

سوزوکی موٹرکمپنی کی مہران گاڑی پاکستانی مارکیٹ کی مقبول ترین کارہے، جس کی پیداوار اب بند ہو چکی ہے تاہم استعمال شدہ حالت میں بھی اس گاڑی کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔اس گاڑی کی مقبولیت کا سب سے بڑا راز اس کی مینٹی نینس کا آسان اور سستا ہونا ہے۔ اگرچہ کمپنی کی طرف سے اس گاڑی کی پیداوار بند ہو چکی ہے تاہم اس کی مقبولیت میں اب بھی کوئی کمی نہیں آئی، یہی وجہ ہے کہ استعمال شدہ مہران گاڑیوں کی قیمت کافی بڑھ چکی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سوزوکی مہران استعمال شدہ حالت میں 9لاکھ 6ہزار روپے سے 11لاکھ ساڑھے 41ہزار روپے کے درمیان ملتی ہے۔ استعمال شدہ سوزوکی مہران کی قیمت کا انحصار گاڑی کے ماڈل اور اس کی مجموعی حالت پر ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ سوزوکی مہران 796سی سی 0.8لیٹر او ایچ سی 6والو ، اِن لائن3انجن کی حامل گاڑی ہے، جو شہر میں 10کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی ویز پر 13کلومیٹر فی لیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں