شوبز میں ٹیلنٹ نہ ہو تو خوبصورتی کام نہیں آتی: نیلم منیر

فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں اگر ٹیلنٹ نہ ہو تو خوبصورتی پھر کام نہیں آتی،اگر کوئی خوبصورت لڑکی سفارش سے آ بھی جائے تو صرف ایک دو پراجیکٹ کر کے ہی گھر بیٹھ جاتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شوبز میں آناچاہتی ہیں مگرا ن میں فنکارانہ صلاحیتیں نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ۔ نیلم منیر نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں اور فلموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں