کوئٹہ: سول ہسپتال کے عملے میں کانگو وائرس کا انکشاف

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں تعینات عملے میں کانگو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طبی عملہ کوئٹہ سول ہسپتال کے آئی سی یو میں ڈیوٹی نبھا رہا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے پی سی آر ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا کہ 8 افراد میں کانگو کی علامات موجود ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آئی سی یو کے 5 ڈاکٹرز اور عملے کے 3 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ ترجمان سول ہسپتال نے ڈاکٹرز سمیت عملے کو ہدایات جاری کیں کہ ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ مزید عملہ موذی مرض کا شکار نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں