خیرپور کے کچے میں پولیس آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک، 20 سے زائد گرفتار

ایس ایس پی خیرپور سعود مگسی کے مطابق پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مسلح افراد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس نے ہلاک اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 کلاشنکوف، 2 ٹی ٹی پستول اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔سعود مگسی کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

two − 2 =