آر فور ممالک کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، سعودی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے چھٹے آر فور اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاروں ممالک نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسے نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی مذمت کی اور پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ آر فور اور یورپی ممالک پر مشتمل ای فور کے مشترکہ اجلاس میں خلیجی صورتحال کے معاشی و سماجی اثرات اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کے لیے سفارتی و ثالثی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فول سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک جرمن تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five × one =