امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں ابتدا ہی سے جنگ بندی کا زیادہ حامی نہیں تھا، امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایران مشکلات کا شکار ہے، تیل کی قیمتیں توقع کے برعکس اب پہلے سے کم ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ تہران کے ساتھ تنازع جلد ختم ہو جائے گا، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جنگ امریکا نے نہیں ایران نے شروع کی، آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایرانی کمانڈر کا آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کا دعویٰ غلط ہے، امریکی افواج آبنائے ہرمز اور گردونواح میں موجود اور چوکس ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے۔
