اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور مقامی ہسپتال کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔مقامی پسپتال میں 3 لاشیں اور 15 زخمی منتقل کیے گئے جن میں سے ایک زخمی بعد میں دم توڑ گیام جبکہ خان یونس میں ایک اور حملے میں بھی ایک شخص شہید ہوا۔اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کی ہے، یہ حملے اسرائیل میں انتخابات کے ایک روز بعد ہوئے جن کے نتائج میں کسی جماعت کو واضح کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1,500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1,221 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس جنگ میں اب تک 74,500 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

2 × two =