آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے تیل کی اسمگلنگ مکمل طور پر روک دی: ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں جہاز رانی کے لیے معاون نظام تباہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گزشتہ رات کوئی بھی جہاز غیر مجاز راستے سے گزرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔عہدیدار کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں مذکورہ راستے سے تیل کی مبینہ اسمگلنگ کا سلسلہ مکمل طور پر رک گیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے فوری طور پر اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز بند کردی تھی اور جہازوں کو اپنے مقرر کردہ راستے سے گزرنے کی ہدایت کی تھی۔خلیجی ممالک امریکی بحریہ کی حفاظت میں سمندر میں ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں تیل اور گیس منتقل کر کے انہیں آبنائے ہرمز سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر ایران ایسے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

18 + 2 =