بھارتی نیوزایجنسی اے این آئی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اوردیگر جرنیل وزیر دفاع سے ملاقات کیلیے قطار میں کھڑے ہیں،جبکہ سیکیورٹی کمانڈوزانہیں گھورتے دکھائی دے رہے ہیں اورسلیوٹ تک نہیں کیا.آرایس ایس کے نظریات سےمتاثروزیردفاع کیساتھ فوٹوسیشن کےدوران بھارتی جرنیلوں کابارباراٹھنا اوربیٹھناعسکری آداب اورپیشہ ورانہ تربیت کے فقدان کو نمایاں کرتا ہے.بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق بھارتی فوج کو انڈینائزیشن کے نام پرآرایس ایس کے ہندوتوا نظریےسے ہم آہنگ اورنظریاتی طورپرتابع فورس بنانےکی کوششیں جاری ہیں.