شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیرِ اعظم کی سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان آل سعود، بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمن اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد مصطفی سے بھی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔فلسطینی وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے اور فلسطینی مؤقف کی تائید پر حکومت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم کی خاتون اول ترکیہ امینہ اردوان، شام کے صدر احمد الشرع، سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی مشکلات عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

11 + twenty =