ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ارجنٹینا کی جانب سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے اصولِ باہمی کی بنیاد پر ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے کے تمام نتائج کی ذمہ داری ارجنٹینا کی حکومت پر عائد ہوگی۔واضح رہے کہ ارجنٹینا نے رواں سال اپریل میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں

twenty + twelve =