افغان میڈیا کے مطابق شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ نے طالبان مخالفین کو افغانستان واپس آنے اور حکومت میں عہدے حاصل کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم افغان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیاء نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں شراکت کی دعوت مزاحمتی قوتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا نتیجہ ہے۔جنرل یاسین ضیاء کا کہنا تھا کہ افغان فریڈم فرنٹ کی جدوجہد کسی حکومتی عہدے یا اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کی آزادی، مساوی حقوق اور بنیادی انسانی آزادیوں کے تحفظ کے لیے ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ افغان عوام کو اپنی تقدیر، مستقبل اور حکمرانی کے نظام کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے۔