غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں قریبی مکانات اور بے گھر فلسطینی خاندانوں کے خیموں کو بھی نقصان پہنچا۔الشفا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہدا میں دو بچیاں بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جمعرات تک مختلف حملوں میں 8 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

18 − 11 =