خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن( سٹار ایشیا نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کاکہنا ہےکہ ہم خوشحال اورمستحکم پاکستان دیکھنا چاہتےہیں جو پاک امریکا تعلقات کیلئےاہم ہے۔

پریس بریفنگ کےدوران انہوں نے کہاکہ اہم امور پر گفتگو کیلئےپاکستانی حکام سےبراہ راست رابطے میں رہتےہیں،ایسے امور جو امریکا،خطے کی سیکیورٹی اوراستحکام کیلئےضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے پُرامید ہیں، شہباز شریف
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نےعافیہ صدیقی کےبارے میں سوال کا جواب دینےسے گریز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں