مرتضی وہاب کو ضلع جنوبی اور ملیر سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)پیپلز پارٹی نےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ضلع جنوبی اور ملیر سےیونین کمیٹی (یوسی)چیئرمین کا الیکشن لڑوانےکا فیصلہ کرلیا۔

قانون کےمطابق میئر کراچی پر6 ماہ کےاندر الیکشن لڑ کرمنتخب ہونا لازمی ہے۔

ذرائع کےمطابق مرتضیٰ وہاب کیلئےضلع جنوبی میں گذری یو سی جبکہ ملیر کی مختلف یونین کمیٹیوں سے الیکشن لڑنےکا معاملہ زیرغور ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کےمطابق مرتضیٰ وہاب کیلئےپی پی کی جیتی ہوئی نشست خالی کروائی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی تنصیبات پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، بلاول بھٹو زرداری
ذرائع کےمطابق مرتضیٰ وہاب بلدیاتی نشست جیتنے کےبعد کراچی کی کونسل کا اجلاس بلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں