فوجی تنصیبات پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، بلاول بھٹو زرداری

ٹوکیو (سٹار ایشیا نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ نو مئی کا واقعہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہے۔جمہوری احتجاج کےنام پر فوجی تنصیبات پرحملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔

جاپان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سےخطاب کرتےہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم سب کی ذمہ داری ہےکہ صحیح کو صحیح اورغلط کو غلط کہیں۔پیپلز پارٹی نےبہت زیادہ مشکلات دیکھیں لیکن کبھی ریڈلائن کراس نہیں کی۔

بلاول بھٹو نےیہ بھی کہاکہ پیپلز پارٹی نےہمیشہ ملک میں جمہوریت کےلیے جدوجہد کی ہے۔ جاپان میں رہنےوالے پاکستان کےمفاد میں نیک نیتی کےساتھ خدمات انجام دیں،پاکستان جاپان کےساتھ بہترین معاشی تعلقات کا خواہاں ہے۔

پاکستان اورجاپان کے تعلقات کےحوالے سے بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ بہترین معاشی تعلقات کا خواہاں ہےاور ہم جاپان کو افرادی قوت کی برآمد کرکےپاکستانیوں کے لیےباعزت روزگار چاہتےہیں،جاپان میں افرادی قوت کےسیکٹر میں بہت گنجائش ہےاور ہم یہ چاہتےہیں کہ پاکستان کے عوام خاص کر کہ نوجوان اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔

وزیر خارجہ نےکہاکہ اس دورے کا مقصد یہ ہےکہ ہم ہر طریقے سےپاکستان کےعوام کیلئے اور جاپان میں جاپان کےعوام کیلئےدو طرفہ تعلقا ت اور معاشی تعلقات میں اضافہ کر کےایک دوسرے کےعوام کو فائدہ پہنچائیں۔

دوست ممالک کےساتھ تعلقات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کےمفاد میں یہی بہتر ہےکہ ہم کسی بھی قسم کی بلاک سیاست کا حصہ نہ بنیں اورہم کسی ایک کےساتھ تعلقات کر کےنہ رہ جائیں بلکہ سب کےساتھ تعلقات رکھنا چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی
اس موقع پر پیپلز پارٹی جاپان کےصدر شاہد مجید ایڈوکیٹ نےمحترمہ بےنظیر بھٹو کی گزر جانے والی سالگرہ کا کیک بلاول بھٹو زرداری سے کٹوایا ، اور بلاول بھٹو زرداری کےدورے کو پاکستان اور جاپان کےدرمیان تاریخی دورہ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں