ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کو مکمل علاج اور والدین کو 40 سے 80 ہزار روپے ماہانہ دیں گے، سعید غنی

کراچی: وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ان کے والدین کے اکاؤنٹس میں ماہانہ 40 ہزار سے 80 ہزار روپے تک مالی معاونت بھی منتقل کی جائے گی۔سعید غنی نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وائس چئیرمین قاضی خضر کی قیادت میں آئے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ متاثرین کی فلاح و بہبود کے لئے قائم اینڈومنٹ فنڈ کے استعمال کو شفاف بنانے لئے آزاد اور خودمختار بورڈ جبکہ ان کے علاج معالجہ کے لئے ملک کے اعلیٰ ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے سربراہان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ ہم ان تمام متاثرہ بچوں اور ان کے اہلخانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جو بھی ذمہ داران اس میں ملوث قرار پائے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت تک ہمارے پاس 120 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی رپورٹ موجود ہے جن میں سے 81 بچے وہ ہیں جو سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ جبکہ 39 غیر رجسٹرڈ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eighteen + eight =