لاہور؛ گھریلو پریشانی کے باعث شادی شدہ خاتون کی خودکشی

لاہور: نصیر آباد کے علاقے میں 30 سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق نئی آبادی بھابڑہ کے رہائشی عمران کی بیوی ہاجرہ بی بی نے گھریلو پریشانی کے باعث زہریلی گولیاں نگل لیں۔خاتون ہاجرہ بی بی کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eleven − 6 =