لیسکو ریجن میں چوتھے روز بھی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 247 افراد کے خلاف مقدمہ درج

لیسکو ریجن میں چوتھے روز بھی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 247 افراد کے خلاف مقدمہ درج

لیسکو ریجن میں چوتھے روز بھی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے، جس میں 248 ملزمان بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ترجمان لیسکو کے مطابق 247 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے126ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 3 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 انڈسٹریل،3 زرعی،7کمرشل اور 237 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو564486 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 25771484 (دو کڑور ستاون لاکھ اکہتر ہزارچار سو چوراسی) روپے بنتی ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑی انڈسٹری اور فیکٹریاں بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 4 روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران اب تک 1061 بجلی چوروں کو پکڑا جا چکا ہے جس میں سے 1059 کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دی گئی ہیں جبکہ 655 مقدموں کا اندراج ہوچکا ہے۔ 4 روز کے دوران 19 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بجلی چوروں کو ڈیٹیکشن بل کی مد میں مجموعی طور پر 3590045 یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 154455136(پندرہ کروڑ چوالیس لاکھ پچپن ہزار ایک سو چھتیس) روپے بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں