سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری

مغربی حکام اور باخبر ذرائع کے مطابق یہ تنازع وسیع تر ایران جنگ کا سب سے فعال محاذ بن چکا ہے جس میں حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل اور آبنائے باب المندب پر قبضہ کر کے عارضی دارالحکومت عدن کے لئے خطرات بڑھا دیے ہیں۔گزشتہ ہفتے ریاض میں سرکاری آئل کمپنی آرامکو کے ہیڈ کوارٹر اور ایئرپورٹ پر حملوں کے باعث عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سمیت ایشین فٹبال کپ جیسے ایونٹس ملتوی کرنا پڑے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اتحادی افواج کے کمانڈر کو تبدیل کر کے حکمت عملی ازسر نو ترتیب دی ہے اور ریاض پرامید ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ جارحانہ عسکری مدد فراہم کرے تو صورتحال چند ہفتوں میں بدل سکتی ہے۔تاہم ایران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے کی صورت میں یمن کی جنگ بھی تھم سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

14 − seven =