مصری فوجی سوڈان سے واپس قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ( سٹار ایشیا نیوز )مصر کا کہنا ہےکہ سوڈان میں مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے موجود اس کےاہلکار ملک واپس پہنچ گئےہیں۔

مصری فوجی دستوں پر مشتمل3 پروازوں کے ذریعے177 فوجی اہلکار سوڈان سےقاہرہ پہنچے۔

27 ایئرفورس اہلکاروں کا ایک علیحدہ گروپ خرطوم میں قائم مصری سفارتخانےمیں موجود ہے۔

خرطوم اور دیگر2 شہروں اومدرمان اور بحری میں گزشتہ ہفتے سےسوڈانی آرمی اور نیم فوجی دستوں کےدرمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

سوڈان کے نیم فوجی دستوں نےمصری ایئرفورس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا جنہیں یو اے ای کی ثالثی کےبعد رہا کیاگیا ہے۔

سوڈانی پیرا ملٹری نےکہاہےکہ اس نے ایئر فورس اہلکاروں کو خرطوم میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے حوالےکیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک فوج کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ
مصر کی فوج کاکہنا ہےکہ حالات سنبھلتے ہی اہلکاروں کا انخلا کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں