ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی، جس کے نتیجے میں انتہائی شدید دھماکا ہوا، واقعے کی تصدیق ابتدائی طور پر ریسکیو 1122 اور پولیس ذرائع نے کی ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں مجموعی طور پر 11 افراد شہید ہوئے، جن میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہیں، پولیس اور کسٹمز اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں انسدادِ اسمگلنگ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے کی ذمہ داری اور اس میں ملوث عناصر سے متعلق حتمی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

4 + 8 =